site
stats
انٹرٹینمںٹ

فلم ’موہنجو دڑو‘ کی پہلی جھلک جاری

ممبئی: بالی وڈ کی میگا بجٹ فلم ’موہنجو دڑو‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔ فلم میں مرکزی کردار ریتھک روشن ادا کر رہے ہیں۔

بالی وڈ 2500 ہزار سال قدیم ثقافت موہنجو دڑو پر میگا فلم بنا رہا ہے جس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹیزر میں نہ ہی تو کوئی اداکار دکھائی دیا نہ ہی فلم کے مناظر لیکن اس نے ناظرین کے تجسس کو خوب ہوا دے دی۔

فلم میں 2010 کی مس یونیورس اور ساؤتھ انڈین اداکارہ پوجا ہیج کو ریتھک روشن کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا ہے۔ فلم میں ولن کا کردار کبیر بیدی ادا کر رہے ہیں۔

بالی وڈ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اشوتوش گوارکر کی فلم موہن جو داڑو 12 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top