تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث بالی ووڈ ڈائریکٹر کی اہلیہ گرفتار

ممبئی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کی لین دین کے الزام میں بالی ووڈ ڈائریکٹر کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ قتل کیس میں منشیات کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی این سی بی کی ٹیم نے بالی ووڈ کی کئی فلمیں بنانے والے ڈائریکٹر اور پرڈیوسر فیروز نادید والا کے گھر پر گزشتہ رات چھاپہ مارا۔

این سی بی نے ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کو اہلیہ سمیت گرفتار کیا اور اُن کے قبضے سے منشیات کے چار پیکٹ بھی برآمد کیے۔ بھارتی میڈیا نے تصدیق کی کہ فیروز نادید والا اور اُن کی اہلیہ کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا۔

بعد ازاں فیروز نادید والا کو این سی بی نے رہا کردیا جبکہ اُن کی اہلیہ کو حوالات منتقل کردیا۔

اس سے قبل این سی بی نے بالی ووڈ ڈائریکٹر کو اہلیہ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا، پیشی نہ ہونے پر تحقیقاتی ٹیم نے چھاپہ مار کر دونوں کو حراست میں لیا۔

قبل ازیں این سی بی نے منشیات کا کام کرنے والے کئی ڈیلرز کو بھی حراست میں لیا جنہوں نے کئی شوبز شخصیات کو منشیات فراہم کرنے کا انکشاف کیا تھا جس کی نشاندہی کے بعد کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: سشانت سنگھ کی موت، بھارتی ٹی وی چینلز کو معافی نامہ نشر کرنے کا حکم

چند روز قبل این سی بی نے اسٹارس کے ڈائریکٹر اگیسیالوس ڈیمیئریڈس کو بھائی سمیت گرفتار کیا جن کے قبضے سے نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منشیات کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم بائیس ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔ واضح رہے کہ فیروز نادید  نے بالی ووڈ کی بلاک باسٹر فلمیں ’پھر ہیرا پھیری، آوارہ پاگل دیوانہ اور ویلکم‘ جیسی فلمیں ڈائریکٹ کیں۔

Comments

- Advertisement -