تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

مقتول سماجی رہنما پروین رحمان کی زندگی پر مبنی فلم ریلیز

اورنگی پائلٹ پراجیکٹ(او پی پی) کی سربراہ رہنے والی مقتول سماجی رہنما پروین رحمان کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ریلیز کردی گئی جس میں ان کی بہن کے کردار کو بھی نمایاں دکھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروین رحمان کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم ‘ایمازون ویڈیو’ پر جاری کی گئی ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار لینڈو وون انسیڈل اور ایک ایوارڈ یافتہ برطانوی فلم ساز ہیں۔ مختصر دورانیے کی فلم میں پروین رحمان کا کردار بھارتی اداکارہ اندو شرما نے ادا کیا جبکہ برطانوی نژاد اداکارہ سدھا بھچر نے ان کی بہن کا کردار نبھایا۔

سدھا بھجر نے سماجی رہنماں کی بہن عقیلہ اسماعیل کا کردار کیا ہے۔ دستاویزی فلم کی کہانی میں پروین رحمان کی جدوجہد اور ان کے قتل کے بعد ان کی بڑی بہن کے مثالی کردار کو دکھایا گیا۔

اس فلم کی کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم کے زیادہ تر ارکان کا تعلق بھارت اور برطانیہ سے ہے لیکن پاکستانی ارکان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ‘ان ٹو ڈسٹ’ نامی فلم کی کہانی برطانوی لکھاری نے لکھی ہے۔

مختصر دورانیے کی فلم کو انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) میں بھی دکھایا گیا اس موقع پر اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ فلم کی نمائش پر عقیلہ اسماعیل بھی موجود تھیں۔ پروین رحمان کے قتل کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر عمر شاہد بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مقتول سماجی رہنما کی زندگی پر ڈائریکٹر مہرا عمر نے ’پروین رحمٰن: دی ربل آپٹیمسٹ‘ نامی دستاویزی فلم بنائی تھی، جس نے عالمی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

یاد رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی سربراہ پروین رحمان کو 2013میں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے دفتر سے گھر کے لیے جا رہی تھیں، ملزمان نے ان کی گاڑی کو بنارس کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

Comments

- Advertisement -