ہالی ووڈ کی سنسنی خیز فلم "دی ہیٹ فل ایٹ " کا نیا ٹریلر ریلیز -
The news is by your side.

Advertisement

ہالی ووڈ کی سنسنی خیز فلم “دی ہیٹ فل ایٹ ” کا نیا ٹریلر ریلیز

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی سنسنی خیز فلم “دی ہیٹ فل ایٹ ” کا نیا ٹریلر ریلیزکردیا گیا۔فلم کرسمس پر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں خانہ جنگی کے دوران برفیلے پہاڑوں کے بیچ پھنسے آٹھ افراد کے گرد گھومتی فلم ہیٹ فل ایٹ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

سنسنی خیز فلم کی کہانی امریکی ریاست ویومنگ میں خانہ جنگی کے دوران برف کے پہاڑوں کے درمیان پناہ لینے والے آٹھ افراد کے گرد گھومتی ہے، جو ایک دوسرے سے بے انتہا نفرت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو مارنے کیلئے نئی نئی چالیں چلتے ہیں۔

فلم اس سال کرسمس کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں