اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

حکومت اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات کامیاب: 27 ویں آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اعلان کیا کہ مسودہ کو حتمی شکل دے دی گئی، کچھ تبدیلیاں تھیں وہ کرلی گئی ہیں اور اسے پرنٹنگ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

یاد رہے ستائیسویں آئینی ترمیم پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان دونکات پر تاحال ڈیڈلاک تھا ، پیپلزپارٹی نے وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے تقررسے متعلق تجویز کی مخالفت کی۔

ن لیگ نے آئینی عدالت کے سربراہ کیلیے تین رکنی پینل میں سے تقرر کی تجویز دی تھی، ذرائع کا کہنا ہے ججوں کے سپر سیڈ ہونے کے معاملے پر پیپلزپارٹی کو تحفظات ہیں، پینل کی صورت میں دو جج سپرسیڈ ہوسکتے ہیں جبکہ سپرسیڈ ججوں سے متعلق بھی طریقہ کار وضع کرنےکی ضرورت ہے۔

ستائیسویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور لیگی وفود کی ملاقات کی، مسلم لیگ ن کے وفد میں اسحاق ڈار، اعظم نذیرتارڑ، انوشہ رحمان جبکہ پیپلزپارٹی کے وفد میں شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، نوید قمر اور مرتضیٰ وہاب شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے اتفاق رائے کے بعد ترامیم ایوان میں پیش ہوں گی۔ پی پی اور لیگی وفد کے درمیان مذاکرات گزشتہ دو گھنٹے سے وزیر قانون کے چیمبر میں ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں