تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایشیا کپ کا فائنل کن ٹیموں کے درمیان ہوگا، بھارتی کپتان کا دعویٰ

یو اے ای میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا سے شکست کے بعد بھارتی کپتان نے بتا دیا کہ فائنل کن دو ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا سے شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما پریس کانفرنس کے لیے آئے تو ان کے ماتھے پر شکنیں واضح تھیں اس موقع پر ان سے ایک صحافی نے ایشیا کپ کے فائنل سے متعلق سوال داغ دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے روہت شرما سے سوال پوچھا کہ ایشیا کپ کا فائنل کن دو ٹیموں کے درمیان ہوگا تو اس پر بھارتی کپتان نے انتہائی خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ آپ فکر نہ کریں فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہی ہوگا۔

روہت شرما نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ جب آپ میچ ہارتے ہیں تو سب کچھ غلط لگتا ہے مگر شکست کے باوجود ہم ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا رکھ رہے ہیں، ہمارے کھلاڑی باصلاحیت ہیں تب ہی تو یہاں تک پہنچے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کے خلاف ارشدیپ کے پاکستان کے خلاف اہم موقع پر کیچ ڈراپ کرکے میچ ہار دینے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کیچ ڈارپ کرنے کے بعد ارشدیپ سنگھ تھوڑا اداس رہے تاہم جو کچھ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چل رہا ہے اس سے ہم لاعلم ہیں کیونکہ ہم سوشل میڈیا نہیں دیکھتے اور آگے ٹیم کی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں جہاں بھارت کو ہرا کر اپنے فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی وہیں بھارت تقریباً فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی مسلسل دوسری شکست، دلچسپ اور طنزیہ میمز کی بھرمار

آج اگر پاکستان افغانستان کو شکست دے دیتا ہے تو فائنل پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائیگا اگر میچ کا نتیجہ الٹ نکلتا ہے تو پھر فائنل کیلیے اگر مگر کی کہانی شروع ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -