سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے کل سنچورین میں کھیلا جائے گا، فیصلہ کن معرے میں جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی شرکت نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کل فیصلہ کن معرے میں مدمقابل آئیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی وکٹ کیپر ڈی کاک، ڈیوڈ ملر، نورکیا، ربادا اور انگیدی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
جنوبی افریقہ کے پانچوں کھلاڑی نجی لیگ میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کیخلاف فائنل معرکہ، قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان
دوسری جانب قومی ٹیم میں بھی تیسرے ون ڈے میچ میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، انجرڈ شاداب خان ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ آصف علی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
قومی ٹیم میں شاداب خان کی جگہ عثمان قادر اور آصف علی کی جگہ حیدر علی کی شمولیت متوقع ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹ سے ہرایا جب کہ دوسرے ٹاکرے میں میزبان ٹیم نے17 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔