تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘ پاکستان کو ڈالر دینے والے ممالک بہت زیادہ محتاط ہوگئے ہیں ‘

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈالر دینے والے ممالک بہت زیادہ محتاط ہوگئے ہیں، سعودیہ، دبئی اور دیگر ممالک کہتے ہیں پہلے آئی ایم ایف کے پاس جاؤ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک غیر ملکی جریدے بلومبرگ کی خبر میں مفتاح اسماعیل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ سعودی عرب، دبئی اور دیگر ممالک جو پہلے پاکستان کو ڈالر فراہم کرتے تھے اب بہت زیادہ محتاط ہوگئے ہیں اور ہم سے کہتے ہیں کہ ہمیں پہلے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت ہے۔

بلومبرگ کی خبر کے مطابق مفتاح اسماعیل کہتے ہیں سعودی عرب، دبئی اوردوسرے ملکوں سے بات کی تو وہ مشروط طر پر رقم دینے کو تو تیار ہوگئے مگر کہتے ہیں پہلے آئی ایم ایف کے پاس جاؤ۔

خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان جون میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور شہباز حکومت نے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلیے پٹرول اور ڈیزل پر 30 روپے کا اضافہ جبکہ دوسری جانب ملک میں غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سےاسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہوجائے گا، جس کے بعد ورلڈبینک اورایشائی ترقیاتی بینک بھی رقم دیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے معاہدہ ، وزیر خزانہ نے بڑی خبر سنادی

وزیر خزانہ نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں نجکاری پر کوئی بات نہیں ہوئی، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہوجائے گا، یہ معاہدہ بہت اہم ہے۔

Comments

- Advertisement -