اسلام آباد : وزیرخزانہ اسدعمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کےعوام کرپٹ لوگوں کااحتساب چاہتےہیں، انصاف کاتقاضاہےجیب کاٹنےوالےکوجیل ہو تو ملک لوٹنے والےکو بھی ہو، عوام سے ملتا ہوں تو کہتے ہیں کہ چوروں کو کب پکڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسدعمر نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا عوام کی فلاح کیلئےکام کرنیوالوں کی قدر کرتاہوں، پاکستان کےعوام کرپٹ لوگوں کااحتساب چاہتےہیں۔
[bs-quote quote=” عوام سے ملتا ہوں تو کہتے ہیں کہ چوروں کو کب پکڑیں گے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”وزیر خزانہ”][/bs-quote]
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ معاشرےمیں انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، انصاف کاتقاضاہےجیب کاٹنےوالےکوجیل ہوتوملک لوٹنےوالےکوبھی ہو، کرپشن کے خاتمے کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔
اسدعمر نے کہا میری دلچسپی صرف یہ ہے کہ کون عوام کو ڈیلیورکرسکتاہے، پڑھے لکھے لوگوں سےملتا ہوں توکہاجاتاہےعمران خان سےکہیں کرپشن کرپشن کہنا چھوڑ دیں، عوام سے ملتا ہوں تو کہتے ہیں کہ چوروں کو کب پکڑیں گے۔
مزید پڑھیں : پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں ، وزیرخزانہ اسدعمر
گذشتہ روز وزیرخزانہ اسدعمر نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، سخت فیصلے پہلے سو دن میں ہی کر لیے ہیں، معیشت درست سمت میں ہے اور آئندہ آئی ایم ایف کے پاس جانا نہیں پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے100دنوں میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے پر خوشی ہے، چین کی بیشترسرمایہ کاری نجی پاور پلانٹس کے لئے آئی جوشفاف ہے۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ ایسےامیر جوٹیکس نہیں دیتے ان کے خلاف کارروائی کا آغازہوگیا ہے، حکومت عدالتی احکامات کااحترام کرتی ہے۔