تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیر خزانہ نے ملک کے دیوالیہ ہونے کی افواہیں مسترد کر دیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی افواہیں ملک کے ساتھ زیادتی ہے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بات پھیلائی جا رہی ہے کہ 2 ہفتے کے بعد پاکستان ادائیگی نہیں کر پائے گا، پاکستان نے کبھی عالمی ادائیگیوں میں تاخیر نہیں کی اور  آئندہ  بھی نہیں کرے گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا: ’پاکستان سے متعلق ڈیفالٹ کی افواہ پھیلائی جا رہی ہے۔ پاکستان نے کبھی اپنی ادائیگیوں میں ڈیفالٹ نہیں کیا۔ کہا جا رہا ہے کہ پاکستان قرضے ادائیگیوں میں 80 فیصد رسک پر ہے۔ دراصل ایسے بیانات پاکستان کے ساتھ زیادتی ہے۔ ایسے تماشے کھڑے نہ کریں۔‘

انہوں نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، ملک سے متعلق اس قسم کی افواہیں نہ پھیلائی جائیں، افواہیں پھیلانے کے پیچھے سیاسی مقاصد ہو سکتے ہیں، معیشت کے حوالے سے منفی باتوں سے معاہدوں پر اثر پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے اپیل ہے کہ ہمارا پہلا فرض پاکستان کا مفاد ہے، معیشت سے متعلق سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بیان دیں، پاکستان کے خاطر افواہوں سے گریز کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -