اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ہم منصب اسکاٹ بیسنٹ سے اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی ہم منصب اسکاٹ بیسنٹ کی ملاقات میں معاشی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب اسکاٹ بیسنٹ سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام، دوطرفہ تجارتی تعلقات اور برآمدات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاک – امریکہ معاشی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے علاقائی سیکیورٹی اور جیو پولیٹیکل صورتحال کے ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے امریکی ہم منصب کو بتایا کہ ان بیرونی چیلنجز کے باوجود پاکستان معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر مضبوطی سے گامزن ہے اور میکرو اکنامک استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واشنگٹن دورے کے دوران وفاقی وزیر خزانہ سے یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے اعلیٰ سطح کے نمائندوں نے بھی ملاقات کی۔

جس میں وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے آگاہ کیا اور زور دیا کہ پاکستان توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، انفرااسٹرکچر، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں ڈی ایف سی کے تعاون اور سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں