اشتہار

وزیرِ خزانہ کی صدر اوپیک فنڈ سے ملاقات، ایم 6 موٹروے منصوبے کی مالی معاونت پر گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (15 اکتوبر 2026): وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی اوپیک فنڈ کے صدر سے ملاقات میں ایم 6 موٹروے منصوبے کی مالی معاونت پر بات چیت کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی کے صدر، ڈاکٹر عبدالحمید الخلیفہ سے ملاقات کی۔

وزیرِ خزانہ نے پاکستان میں معاشی استحکام، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پیش رفت اور بین الاقوامی سرمایہ منڈیوں تک دوبارہ رسائی کو اجاگر کیا اور پاکستان کے لیے تجارتی اور منصوبہ جاتی مالی معاونت میں اضافے کے لیے فنڈ کی آمادگی کو سراہا۔

ملاقات میں ایم 6 موٹروے کے لیے مالی معاونت، بشمول منظور شدہ پہلی قسط، قرض کے معاہدے پر پیش رفت اور آئندہ اقساط کے امور زیرِ بحث آئے۔ اس کے علاوہ ایم ایل ون ریلوے کی جدیدکاری اور بجلی کی ترسیل کے انفراسٹرکچر کو اہم ترجیحات قرار دیا گیا۔

دونوں جانب سے منصوبوں پر بر وقت عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے منظوریوں کے عمل کو تیز کرنے اور باہمی رابطہ کاری مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دورے کے دوران منصوبے کے معاہدے پر دستخط کا امکان بھی زیرِ غور ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں