The news is by your side.

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آج نواز شریف اور شہباز شریف سے لندن میں ملاقات ہوئی، میں نے بطور وزیر خزانہ زبانی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان پہنچ کر باضابطہ استعفیٰ دے دوں گا، بطور وزیر خزانہ 2 بار خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے۔

دوسری جانب لندن میں نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ خزانہ اسحاق ڈار کی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان واپسی کا حتمی فیصلہ بھی ہوگیا ہے۔

نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات اور طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔

اسحاق ڈار منگل کو بطور وفاقی وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔ انہیں شہباز شریف کے ساتھ جانے کا مشورہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں