The news is by your side.

سیلاب سے افراط زر کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے افراط زر کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے، قوم محدود وسائل کے مطابق رہے۔

مفتاح اسماعیل نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی 15 فیصد رہے گی، لمبے عرصے تک لگژری اشیا کی درآمدات پر پابندی ناگزیر ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ قوم اپنے محدود وسائل کے مطابق رہے، ہمیں پرانے طریقوں کو بدلنا ہوگا تاکہ اپنے وسائل میں رہنے کے سلسلے میں مدد دی جا سکے۔

مزید پڑھیں: پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا معاہدہ کیا، وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ اگر میرے پاس محدود امریکی ڈالرز ہیں تو یقینی بنانا ہوگا کہ گندم خریدنے کے لیے انہیں استعمال کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے مہنگی ہونے والی سبزیوں کی قیمتیں اب کم ہو رہی ہیں، سبزیاں ہمسایہ ممالک سے درآمد بھی کر رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں