تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا معاہدہ کیا، وزیر خزانہ

کراچی: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پیٹرول کی قیمت اور تنخواہ دار طبعے پر ٹیکس بڑھانے کا معاہدہ کیا تھا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور ان کی حکومت ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتی تھی، انہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا پیٹرول کی قیمت اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھائیں گے، آئی ایم ایف کی چھٹی کرنے کے بجائے وہ پاکستان کی چھٹی کرانے چلے تھے۔

وزیر خزانہ نے کہا: ’ہم سے کہتے ہیں کہ روس سے تیل خریدو، کیا یہ خود روس سے تیل لے کر آئے؟ کیا پاکستان نے 70 سال میں کبھی روس سے تیل خریدا ہے؟ آپ امریکی لابنگ کے لیے پیسے خرچ کر رہے ہو اور ہمیں امریکی ایجنٹ کہتے ہو‘۔

مفتاح اسماعیل نے کہا عمران خان تو ملک کا قرض کم کرنے آئے تھے پھر قرضہ بڑھ کیسے گیا؟ ان کے دور میں لوگ چینی خریدنے کے لیے لائن میں کھڑے ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت سیلاب سے تباہی ہوگئی ہے، حکومت ہر متاثرہ خاندان کو 25 ہزار روپے دے رہی ہے، ملک کی 60 فیصد سے زائد آبادی کو امدادی رقم دی جا رہی ہے، اس صورتِ حال میں سب کو سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے، عمران خان سے پوچھیں وہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں کتنی بار گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -