تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

یکم جون سے پٹرول کی قیمت بڑھے گی یا نہیں؟ وزیرخزانہ لاعلم

اسلام آباد : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو مزید مہنگائی ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا، اس معاہدے کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 300روپےلیٹرہونی تھی، ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے وہ معاہدہ عمران خان اور شوکت ترین نے کیا۔

پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ابھی پٹرولیم قیمتیں بڑھائی ہیں، مجھے نہیں لگتا 2 یا 4 دن میں دوبارہ بڑھیں، مزید پیٹرول قیمت بڑھائی جائے گی یا نہیں اس کا کچھ نہیں پتا، جلدی پیٹرول قیمت بڑھانا مناسب نہیں ہوگا نہیں۔

وزیرخزانہ نے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یکم کو پیٹرول قیمت بڑھے گی یا نہیں مجھے علم نہیں، توقع تویہی ہے کہ یکم سے پیٹرول قیمت نہیں بڑھے گی تاہم بجلی مہنگی کرنے کی سمری میرے پاس موجود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا ڈیزل کی مد میں سبسڈی ختم کرنے کا ارادہ تھا، اس طرح 114روپےسبسڈی ختم اور30روپےلیوی لگتی ، ڈیزل کی قیمت 300 اور پیٹرول کی قیمت 270 روپے ہوتی، ہم ابھی اضافی ٹیکس نہیں لگارہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایف سے معاہدہ عمران خان اور شوکت ترین نے کیا تھا، سبسڈی کا پیسہ کہاں رکھ کر گئے تھے ہمیں بھی بتادیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پیٹرول کی قیمت خوشی سے نہیں بڑھائی، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھی جس وجہ سے قیمتیں بڑھانی پڑیں، قیمت 30 روپے بڑھانے سے خسارہ 60ارب روپے کم ہو سکے گا اور بنیادی خسارہ 2500 ارب روپے تک رہے گا۔

Comments

- Advertisement -