ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

ٹیکس نیٹ بڑھانے پر کام کر رہے ہیں، عوام ٹیکس بھریں گے تو ترقی ہوگی، محمد اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (2 اکتوبر 2025): وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے پر کام کر رہے ہیں، عوام ٹیکس بھریں گے تو ترقی ہوگی۔

پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس پالیسی کا فنکشن اب ایف بی آر کے پاس نہیں ہے، ایف بی آر کا کام اب صرف ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا، اگلے سال کا بجٹ ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سے دیا جائے گا، ٹیکس پالیسی آفس کا بجٹ مستحکم بجٹ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا نے ٹیکس نہ دینے والوں کو خبردار کر دیا

محمد اورنگزیب نے کہا کہ 4.3 ٹریلین روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے، سیلاب کے نقصانات پر فیصلہ کیا ہے فوری امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہے پہلے سیلاب متاثرہ علاقوں میں زور بازو پر معاملات ٹھیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کے بلبوتے پر ترقی کرنے کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں، معاشی استحکام کیلیے پاکستان کا پرائیویٹ سیکٹر بہت اہمیت کا حامل ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لے کر جانا ہے ٹیکس اصلاحات کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں