تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

چین نے پاکستان کو بڑے مالی تعاون کی پیشکش کردی

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کی مالیاتی صورتحال کو مستحکم کرنے میں معاونت کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے بریفنگ کے دوران ایک سوال پر کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں، ہم مشترکہ ترقی اور مشکلات پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے میں مدد کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پاکستان کو چین سے تقریباً 9 بلین ڈالر اور سعودی عرب سے 4 بلین ڈالر ملیں گے کیونکہ حکومت ملک کی کمزور معیشت کو مستحکم کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

شی جن پنگ کے حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی صدر نے 3 نومبر کو اپنے حالیہ دورہ بیجنگ کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں انہیں یقین دلایا تھا کہ فکر نہ کریں ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -