منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

مائیکل کلارک اور ایرون فنچ نے حارث رؤف کے ٹیم میں شامل نہ ہونے پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور ایرون فنچ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے منتخب نہ ہونے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

ایک پروگرام میں کلارک اور فنچ سے بی بی ایل میں شاندار پرفارمنس کے باوجود حارث رؤف کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سوال کیا گیا جس پر ایرون فنچ نے کہا کہ حارث رؤف کے اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر کافی حیران ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ حارث ٹیم میں ایکس فیکٹر لے کر آتے ہیں بس کبھی کبھار حارث تھوڑے مہنگے ثابت ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کے پاس کھیل کے تینوں مرحلے میں وکٹیں لینے والا حقیقی باؤلر ہو اور میرے نزدیک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹیں لینا سب سے اہم ہوتا ہے خاص طور پر فلیٹ پچز پر یہ آسان مرحلہ ہوتا ہے۔

مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ مجھے بھی حارث کی سلیکشن نہ ہونے پر حیرت ہوئی ہاں البتہ یہ بات بھی ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلنا سری لنکا اور بھارت میں کھیلنے سے مختلف ہے۔

مچل مارش نے بی بی ایل میں ناکامی کے باوجود بابر کو ورلڈ کلاس کھلاڑی قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ جہاں آپ نے کھیلنا ہوتا ہے وہاں کی کنڈیشن کے حساب سے اسکواڈ بنانا ہوتا ہے اور کھلاڑی کو ان کے رول کے حساب سے ٹیم میں سلیکٹ کیا جاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں