تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سعودی عرب میں کورونا کی تازہ صورت حال جانیے

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5477 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح مملکت میں بھی کووڈ 19 کے وار جاری ہیں۔ وبا نے 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 477 مریضوں کو متاثر کیا اور اس دوران 1 مریض کی موت بھی واقع ہوئی۔

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں 3 ہزار 405 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 430 ہوگئی ہے۔

مملکت میں اب تک 5 لاکھ 64 ہزار 947 مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

مملکت کے محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 8906 ہے جبکہ 336 مریضوں کی حالت نازک ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -