کراچی: ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح 10اعشاریہ 50فیصد رہی، اور 17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں رواں ہفتے 17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 11میں کمی اور 23میں استحکام رہا۔
’ایک ہفتے میں 20کلو آٹے کا تھیلا 34روپے مہنگا ہوگیا‘۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے چینی دہی اور آلو کی قیمت 2 روپے بڑھ گئی، زندہ مرغی 20روپے جبکہ فی درجن کیلے 4روپے سستے ہوئے۔
یاد رہے کہ 21 جون کو ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مالی سال2020 کے 11ماہ میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں10فیصد کمی ہوئی، جبکہ مذکورہ سال ہی گیارہ ماہ میں پیپراینڈبورڈمینوفیکچرنگ میں2.12فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔