تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کیا آپ باورچی خانے میں موجود بلی تلاش کرسکتے ہیں؟

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر بعض اوقات صارفین کو  چونکا دیتی ہیں کیونکہ ایک عام سی تصویر میں وہ چیز بھی موجود ہوتی ہے جو ظاہر ہونے کے باوجود تلاش کرنے کے بعد ہی نظر آتی ہے۔

فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ ریڈاٹ پر کائررہ دی بریٹو نامی خاتون صارف نے اپنے گھر کے باورچی خانے کی ایک تصویر شیئر کی جس میں بظاہر برتن اور ریک نظر آرہے ہیں مگر اس تصویر میں انسان کے علاوہ ایک مخلوق بھی موجود ہے۔

یہ مخلوق غیر مرئی نہیں بلکہ انسانی آنکھ کو نظر آنے والی ہے، چونکہ یہ ایسی جگہ پر بیٹھی ہے جس کا انسان کے ذہن و گمان میں تصور نہیں جاسکتا اس لیے اسے ایک لمحے میں تلاش کرنا ممکن بھی نہیں ہے۔

خاتون نے لکھا کہ ’جب میں 9 گھنٹے بعد گھر واپس آئی تو بلی موجود نہیں تھی، میں نے اسے کئی بار بلایا مگر وہ نہیں آئی جس کے بعد میری پریشانی بڑھ گئی، جب میں باروچی خانے میں پہنچی تو وہ وہاں موجود تھی‘۔

یہ بھی دیکھیں: یہ کوئی عام نہیں بلکہ خاص تصویر ہے، صرف ذہین پکڑ پائے

خاتون نے بلی کی تصویر لے کر ریڈ اٹ پر پوسٹ کی اور بتایا کہ بلی ملنے کے بعد مجھے بہت خوشی ہوئی کیونکہ مجھے ڈر لگ رہا تھا کہ کہیں وہ مجھ سے ناراض نہ ہوگئی ہو۔

Came home from running errands. Couldn’t find my cat… until… from funny

کیا آپ بلی کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں تو اسے غور سے دیکھیں، ریک کے دروازے کے ساتھ سیاہ رنگ کی بلی موجود ہے، جو گہرے رنگ کی وجہ سے واضح نہیں ہورہی۔

کیا آپ بلی کو تلاش کر پائے تھے؟ کمنٹس میں جواب دیں۔

Comments

- Advertisement -