تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

9 کے ہندسوں کی بھیڑ میں چھپا دوسرا ہندسہ تلاش کریں، بہت مشکل ٹاسک

آج ایک منفرد تصویری پہیلی لائے ہیں جس میں آپ نے 9 کے ہندسوں کی بھیڑ میں گُم ایک دوسرے ہندسے کو تلاش کرنا ہے جو بہت مشکل ٹاسک ہے۔

بصری دھوکے پر مبنی پہیلیوں کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ ہر نئے دن کے ساتھ یہ نیا ٹاسک اور چلینج لے کر آتی ہیں جو ان پہیلیوں کے دلدادہ افراد کو تلاش کی نئی لگن فراہم کرتا ہے اور یہ سب ہی اس کھیل کا مقصد ہے۔

آج بھی ایک تصویری پہیلی آپ کی توجہ کی منتظر ہے لیکن تھوڑی منفرد کہ اس میں آپ نے بات کچھ نہیں بلکہ ہندسوں کی بھیڑ میں گم ایک الگ تھلگ ہندسے کو تلاش کرنا ہے۔ بظاہر آپ کو یہ آسان لگے گا لیکن جب آپ اس کی کھوج میں لگیں گے تو یہ پہیلی آپ کے دماغ کی چولیں ہلانے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ یہ اتنا آسان ٹاسک نہیں ہے۔

اگر آپ یہ چیلنج قبول کرنے کو تیار ہیں تو پھر تصویر غور سے دیکھیں اور پھر شروع ہوجائیں لیکن تلاش کے لیے آپ کے پاس لامحدود وقت نہیں بلکہ صرف 11 سیکنڈ ہیں۔

ہلکے جامنی رنگ کی بورڈ نما تصویر پر قطار در قطار آپ کو 9 کا ہندسہ لکھا نظر آئے گا اس میں آپ نے وہ ہندسہ تلاش کرنا ہے جو اس بھیڑ میں کہیں گم ہوگیا ہے لیکن گھل مل جانے کے باعث اس کی تلاش آسان نہیں ہوگی لیکن دنیا میں کوئی چیز ممکن بھی نہیں صرف محنت ہی بظاہر ناممکن نظر آنے والی چیز کو ممکن بناتی ہے تو اپنی پوری توجہ اس پر مرکوز کریں ہمیں یقین ہے کہ آپ کو محنت کا پھل مل جائیگا۔

آپ کا مقررہ وقت ختم ہوگیا ہے اگر ہدف تک کامیابی سے پہنچ گئے تو کمنٹ باکس میں بتائیں کہ آپ نے کیا دیکھا۔ اگر ناکام رہے تو جواب حسب سابق ہم ہی بتا دیتے ہیں۔

تو تصویر میں مطلوبہ ہندسہ جاننے کے لیے اسکرول کریں۔

Jagranjosh

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نمبروں کی قطاروں میں آخری قطار کے نیچے دائیں طرف 9 کے درمیان چھپا ہندسہ 6 ہے جو آپ کو مطلوب تھا۔

Comments

- Advertisement -