The news is by your side.

Advertisement

11 برس قبل مرنے والے کان کنوں کی باقیات دریافت

آکلینڈ : نیوزی لینڈ کے مغربی ساحل پر واقع کان میں زہریلی گیس کے دھماکوں سے مرنے والوں کی باقیات برسوں بعد برآمد ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں گیارہ سال بعد ایک کان سے درجنوں انسانوں کی باقیات ملی ہیں جو نومبر 2010 میں ہلاک ہوئے تھے۔

کان میں گہری بورنگ کے دوران لی گئی تصاویر میں دو لاشوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ باقیات کان کے دروازے سے بہت دور ہیں ، جنہیں 11 سال قبل ریسکیو آپریشن کے دوران باہر نہیں نکالا جا سکا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی ساحل پر واقع پائیک کی کان میں متھین گیس بھرجانے کے بعد خوفناک دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 29 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے تھے۔

حادثے کے بعد نیوزی لینڈ حکام نے کان کو بند کردیا تھا تاکہ مزید جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے تاہم 2019 میں صرف تفتیش کاروں کو کان میں جانے کی اجازت دی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں