تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ڈرائیورز ہوشیار! گاڑی موڑتے ہوئے انڈیکیٹر نہ دینے پر بھاری جرمانہ عائد

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں دائیں بائیں مڑتے وقت انڈیکیٹر نہ دینے پر 400 درہم کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی ایک ویب سائٹ کے مطابق اپنی نوعیت کے اس منفرد چالان نے ڈرائیورز کو حیران کردیا ہے جس میں انڈیکیٹر نہ دینے پر 400 درہم کا جرمانہ ہوگا۔

ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ہم عموماً ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہیں۔ لیکن اگر سڑک گاڑیوں سے خالی ہو تو ایسی صورت میں مڑتے وقت انڈیکیٹر دینے کی کوئی ضرورت نہیں لیکن اس پر ہمارا چالان کردیا گیا۔

ڈرائیورز کے مطابق مڑتے وقت انڈیکیٹر نہ دینے کی خلاف ورزی پر جرمانے کی اطلاع رات گئے دی گئی۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ خلاف ورزی کہاں ریکارڈ کی گئی۔

ایک شہری کے مطابق اس نے صبح 6 بجے کے وقت خالی سڑک پر بغیر انڈیکیٹر گاڑی موڑی، 2 گھنٹے بعد اسے ٹریفک پولیس کی جانب سے ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں اسے 400 درہم کا جرمانہ عائد ہونے کی اطلاع دی گئی۔

شہری کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ یہ چالان ٹریفک پولیس کے کسی ایسے اہلکار نے عائد کیا ہے جسے ٹریفک پولیسنگ کا کوئی تجربہ نہیں۔

Comments

- Advertisement -