جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

موٹرسائیکل سوار ہوشیار ہوجائیں ! ہیلمٹ نہ پہننے پر اب کتنا جرمانہ ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پنجاب میں موٹر سائیکل پرہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 200 کی بجائے 2000 جرمانہ عائد کردیا گیا ، قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابقٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافے کردیا ، جس کے تحت بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والوں کو 200 کی بجائے 2000 جرمانہ کیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ غلط پارکنگ پر500 کی بجائے 5000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، اس حوالے سے اے آئی جی مرزا فاران بیگ نے پنجاب کے تمام سی ٹی اوز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں