تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والے پر بھاری جرمانہ ہوگا، زرتارج گل

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے وفاقی دارالحکومت کو پلاسٹک (شاپنگ) بیگ فری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت زرتاج گل سینیٹ کمیٹی کی ماحولیاتی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں چودہ اگست سے پلاسٹک بیگ (پولیتھن شاپر) استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ وزیر مملکت نے اعلان کیا ہے کہ 14 اگست کے بعد خلاف ورزی کرنے والے کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

اس سے قبل 9 مئی کو زرتاج گل نے کہا تھا کہ ہم نے ماحول دشمن بیگز پر مکمل پابندی عائد کردیں گے تاکہ اسلام آباد کو محفوظ بنائیں، چودہ اگست کے بعد  کسی بھی دکان پر پلاسٹک بیگز استعمال نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں 14 اگست سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے قومی اسمبلی کو بتایا تھا کہ ’’پلاسٹک کی جگہ اب اسلام آباد میں کاٹن کے بیگز (شاپر) استعمال ہوں گے، تاکہ ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے کے ایکٹ 1997 پر مکمل عمل درآمد کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ 17 مئی کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں مشیر ماحولیات ملک امین اسلم، وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی، وزیرِ منصوبہ بندی، وزیر توانائی عمر ایوب، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو الیکٹرک وہیکل پالیسی اور پنجاب میں اسموگ کی روک تھام اور اس ضمن میں کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ تھی جبکہ حکام نے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -