ہیلسنکی : فن لینڈ وزیراعظم سنا میرین کی جانب سے چار روزہ ورک ویک متعارف کروانے کی حقیقت میں سامنے آگئی ، فن لینڈ کی حکومت سے اعلان کیا ہے کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق فن لینڈ وزیراعظم سنا میرین کی چار روزہ ورک ویک متعارف کروانے کی خبر جھوٹی نکلی ، فرانسیسی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ عالمی میڈیا کی خبر پر فن لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فن لینڈ حکومت کا کہنا ہے کہ روزانہ کے اوقات کار میں کام کا دورانیہ 6 گھنٹے اور ہفتے میں چار دن کام کرنے کی خبروں کی تردید کی اور کہا اس میں کوئی صداقت نہیں۔
In the Finnish Government´s program there is no mention about 4-day week. Issue is not on the Finnish Government’s agenda. PM @marinsanna envisioned idea briefly in a panel discussion last August while she was the Minister of Transport, and there hasn’t been any recent activity.
— Finnish Government (@FinGovernment) January 7, 2020
گذشتہ روز فن لینڈ کی نو منتخب وزیرِاعظم سنا میرین کی جانب سے ورکنگ ویک سے متعلق پالیسی میں ہفتے میں صرف چار دن اور روزانہ 6 گھنٹے کام کی تجویز کی خبریں سامنے آئی تھیں، دنیا بھر میں یہ خبر زبردست وائرل ہوئی۔
مزید پڑھیں : ہفتے میں 4 دن اور روزانہ 6 گھنٹے کام کرنے کی تجویز پیش
کہا جا رہا تھا کہ سانا مرین چاہتی ہے لوگوں کا حق بنتا ہے کہ اپنے پیاروں اور اہلخانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کے مستحق ہیں، اسی لیے وہ کام کرنے کے گھنٹے اور دن کم کرنے کی تجویز سامنے لائی ہیں۔
خیال رہے 34 سالہ سانا مرین دنیا کی دوسری کم عمر ترین وزیراعظم ہیں ، وہ حال ہی میں 5 جماعتی اتحاد کے نتیجے میں فن لینڈ کی وزیر اعظم بنی ہیں۔
واضح رہے خیال رہے کہ گذشتہ سال مائیکروسافٹ جاپان نے بھی اس تجربے سےفائدہ اٹھایا ،جس سے لوگوں کی کارکردگی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ اکیسویں صدی کے آغاز میں فرانس کے سابق وزیر اعظم لیونل جسپین کی 35 گھنٹے کی ورک ویک کو لانے کی کوشش نے کامیابی حاصل کی تھی۔