جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

فن لینڈ میں پناہ کے متلاشیوں سے متعلق متنازعہ بل منظور

اشتہار

حیرت انگیز

فن لینڈ کی پارلیمنٹ نے جمعہ کے روز متنازعہ قانون سازی کی جس کے تحت محافظوں کو مخصوص حالات میں سرحد پر پناہ کے متلاشیوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔

یہ قانون سازی فن لینڈ کی مشرقی سرحد کے راستے پناہ کے متلاشیوں کی آمد میں اضافے کے بعد کی گئی ہے، جس کے بارے میں ہیلسنکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے اسے منظم کیا تھا جب کہ اس الزام کی کریملن نے تردید کی ہے۔

مجموعی طور پر 167 ارکان پارلیمنٹ نے  نقل مکانی سے نمٹنے کے لیے عارضی اقدامات پر ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 31 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

نافذ العمل ہونے کے لیے بل پر فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب کے دستخط کرنے کی ضرورت ہے جنہوں نے قانون سازی کی حمایت کی ہے۔

یہ ایکٹ ایک سال کے لیے نافذ العمل رہے گا اور فن لینڈ کی حکومت کو اس قابل بنائے گا کہ وہ فن لینڈ کی سرحد پر اور اس کے قریب بین الاقوامی تحفظ کے لیے درخواستوں کے استقبال کو محدود کر سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں