تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ہفتے میں 4 دن اور روزانہ 6 گھنٹے کام کرنے کی تجویز پیش

ہیلسنکی : فن لینڈ کی نئی وزیراعظم سنا میرین ہفتے میں صرف 4 دن کام کرنے کی حامی نکلی ،انھوں نے ہفتے میں چار دن اور روزانہ 6 گھنٹے کام کرنے کی تجویز پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق فن لینڈ کی نو منتخب وزیرِاعظم سنا میرین نے ورکنگ ویک سے متعلق پالیسی میں ہفتے میں صرف چار دن اور روزانہ 6 گھنٹے کام کی تجویز پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

فن لینڈ کی نو منتخب وزیرِاعظم سنا میرین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا لوگوں کا حق ہے کہ وہ اپنے پیاروں اور اہلخانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں ، اسی لیے کام کرنے کے گھنٹے اور دن کم کرنا چاہتی ہوں۔

فن لینڈ کی وزیراعظم کو اس تجویز پر اختلافِ رائے، تنقید اور طنز تک کا سامنا ہیں، انھوں نے تنقید کے جواب میں مائیکروسافٹ جاپان کے تحت ہفتے میں چار دن کام اور کم اوقاتِ کار کے تجربے سے حاصل شدہ نتائج کی تفصیلات شائع کی۔

مزید پڑھیں : دنیا کی سب سے کم عمر ترین وزیراعظم

انھوں نے کہا مائیکروسافٹ جاپان نے بھی اس تجربے سےفائدہ اٹھایا ،جس سے لوگوں کی کارکردگی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ تو کیوں نہ اس ورکنگ ماڈل سے فن لینڈ میں بھی فائدہ اٹھایا جائے اور لوگوں کو زیادہ خوش رکھتے ہوئے ان کی کارکردگی بڑھائی جائے۔

سنا میرین نے مزید کہا کام کے دوران وقت ضائع ہونے سے بچانے کےلیے یہ تجویز بھی دی کہ متبادل کے طور پر معیاری ورکنگ ڈے کو موجودہ آٹھ سے کم کرکے صرف 6 گھنٹے روزانہ کردیئے جائیں تاکہ لوگ کام کے دوران صرف کام ہی پر توجہ دیں، ادھر دھر کی باتوں میں نہ پڑیں۔

فن لینڈ کی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے کارکردگی بڑھنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے کم استعمال سے توانائی کی بچت بھی ہوگی جبکہ آلودگی پر کنٹرول پانے میں بھی مدد ملے گی۔

خیال رہے 34 سالہ سانا مرین دنیا کی دوسری کم عمر ترین وزیراعظم ہیں ، وہ حال ہی میں 5 جماعتی اتحاد کے نتیجے میں فن لینڈ کی وزیر اعظم بنی ہیں۔

واضح رہے اکیسویں صدی کے آغاز میں فرانس کے سابق وزیر اعظم لیونل جسپین کی 35 گھنٹے کی ورک ویک کو لانے کی کوشش نے کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -