تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

یورپی ملک کی وزیراعظم ایک بار پھر مشکل میں آگئی، ویڈیو لیک

ہیلسنکی: فن لینڈ کی 36 سالہ نوجوان وزیراعظم سنا مارین اپنے شوق کی وجہ سے ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئی ہیں اور انہیں کافی تنقید کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فن لینڈ کی وزیراعظم کی پارٹی کرتے ہوئے ایک اور ویڈیو لیک ہوگئی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مارین کو اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتے اور گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے پر اپوزیشن جماعتوں اور صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا ہے، اپوزیشن جماعت کے ایک رہنما نے وزیراعظم پر پارٹی کے دوران منشیات استعمال کرنے کا بھی الزام لگا دیا اور ان سے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم مارین نے ویڈیو سامنے کے بعد اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف پارٹی کے دوران شراب نوشی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ جانتی تھیں کہ ویڈیو بنائی جا رہی ہے، لیکن ویڈیو پبلک ہونے پر انہیں دکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اخبار کو فن لینڈ کی وزیراعظم کا جعلی انٹرویو شائع کرنا مہنگا پڑگیا

سنا مارین نے کہا کہ پارٹی کے دوران انہوں نے ڈانس کیا اور گایا جو مکمل طور پر قانونی تھا، مجھے نہیں لگتا کہ مجھے اپنے رویے میں کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے میں ہمیشہ ویسی ہی رہوں گی جیسی کہ میں واقعی ہوں۔

Comments

- Advertisement -