The news is by your side.

Advertisement

نایاب کالے ہرن کا شکار کرنے والے 3 ممبران قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

مٹھی: نایاب کالے ہرن کا شکار کرنے والے 3 منتخب نمائندوں کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔

تفسیللات کے طابق ایم این اے فقیر شیر محمد، سید غلام مصطفیٰ شاہ اور ایم پی اے سردار چانڈیو 14 کالے ہرن شکار کر کے مٹھی لے گئے۔

محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی طور پر شکار کرنے کا نوٹس لے لیا۔ محکمہ جنگلی حیات کی تحقیقاتی ٹیم نے علاقہ مکینوں کے بیانات قلمبند کرلیے اور تینوں منتخب نمائندوں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گیم آفیسر اشفاق میمن کہتے ہیں کہ گیم سینچری ایریا میں شکار کرنا ممنوع ہے۔ یہاں ملک کے وزیر اعظم کو بھی شکار کی اجازت نہیں۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق کالے ہرن کو عالمی سطح پر معدوم ہوتی نسل قرار دیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں