site
stats
پاکستان

سپرہائی وے پردرخت کاٹنے پر نجی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

کراچی : کراچی میں محکمہ جنگلات کی درخواست پر سپرہائی وے پر مویشی منڈی لگانے کے لیے درخت کاٹنے پر نجی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے پر ہر سال کی طرح اس سال بھی مویشی منڈی لگانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں اس بارمویشی منڈی انتظامیہ نے زیادہ جگہ کے حصول کے لیے پانچ سو چالیس نیم کے درخت کاٹ دیے ہیں

سپر ہائی وے پر درخت کاٹ میں ممحکمہ جنگلات نے اس کی اطلاع ملتے ہی مویشی منڈی انتظامیہ کے خلاف ایف آئی درج کرنے کی درخواست جمع کروادی جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پولیس کو متعلقہ نجی کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا

محکمہ جنگلات نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سپرہائی وے پر درخت صدارتی حکم پر لگائے گئے تھے،جنھیں کاٹ کرنجی کمپنی نے مویشی منڈی قائم کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث موسمی تغیرات درپییش ہیں جس کے باعث ہیٹ اسٹروک جیسے مسائل سر اُٹھا رہے ہیں ایسے میں ماحولیاتی آلودگیوں اور موسمی تغیرات سے محفوط رہنے کا واحد ذریعہ درخت ہی رہ جاتے ہیں جس کے لیے دنیا بھر میں درخت لگانے اور جنگلات کے بچاؤ کے حوالے سے سخت قانون سازی بھی کی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top