ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

(9 جون 2026): کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے خلاف مظفر آباد میں بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

شوکت نواز میر اور خواجہ مہران ارشد کے خلاف محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کی شکایت پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان پر تقاریر اور تحریروں کے ذریعے لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے خلاف آزاد کشمیر پینل کوڈ کی دفعہ 124 اے کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ مقدمے میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سمیت ایک ہزار سے زائد نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔

ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں اشتعال انگیزی کی دفعہ بھی شامل ہیں۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مذموم مقاصد بے نقاب، مبینہ آڈیو کال لیک

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں