تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان زندہ باد کے نعرے، سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج

سری نگر: بھارت کی قابض حکومت نے بابائے حریت سید علی گیلانی کے اہل خانہ اور رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر  کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کے اہل خانہ اور رشتے داروں کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کردی۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے جنازے میں آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے اور شرکا کی جانب سے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے پر مقدمہ درج کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام میں سید علی گیلانی کے اہل خانہ اور رشتے داروں  کے خلاف درج مقدمے میں غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام عائد کیا۔

مزید پڑھیں: علی گیلانی کی میت پر بھارتی ناظم الامور طلب، پاکستان نے سخت مؤقف پیش کیا

یہ بھی پڑھیں: سیّد علی گیلانی: آخرت فراموش تہذیب سے نجات کا راستہ بتانے والا مجاہد

علی گیلانی کے بیٹوں کا کہنا ہے قابض فوج گھرسے زبردستی جسد خاکی لے گئے اور اہل خانہ کے بغیرتدفین کی۔

وزیراعظم عمران خان نے سیدعلی گیلانی کی میت چھیننے اور اہل خانہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کی۔

عمران خان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ’ یہ شرمناک عمل بھارت میں فاشزم کی ایک اور مثال ہے، یہ نازی نظریے سے متاثر حکومت موجودگی کا احساس دلاتا ہے‘۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارتی انتظامیہ شرم کرے، مقدمہ درج کر کے غمزدہ خاندان کو ڈرانے کی کوشش کررہی ہے۔  وفاقی وزیر اسدعمر نےٹوئٹ کیا علی گیلانی کےانتقال کے بعد بھی بھارتی سرکار ان کے پیغام کی اخلاقی قوت سے خوفزدہ ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں