کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے جمشید کوارٹر تھانے میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ریلی کاانعقاد کیا جس میں پارٹی کے سربراہ سراج الحق بھی شریک تھے۔

جمشید کوارٹر پولیس کے مطابق مقدمہ جماعت اسلامی کے رہنماوٗں کے خلاف مقدمہ بغیراجازت ریلی نکالنے، روڈ بلاک کرنے اورلاوٗڈ اسپیکرکے استعمال کرنے پر درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان سمیت دیگر مقامی رہنماؤں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مزارِقائد کے وی آئی پی گیٹ کے سامنے ریلی نکالی اوربلا اجازت روڈ بند کیا تھا۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں