پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

کراچی : واٹس ایپ پر جھوٹا پیغام چلانے پر نامعلوم صحافی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : واٹس ایپ پر ایس ایچ او سرجانی کی شہادت اور سترہ اہلکاروں کے زخمی ہونے کا جھوٹا میسج چلانے والے نامعلوم صحافی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرجانی تھانے میں ایس ایچ او کی شہادت اور 17 اہلکاروں کے زخمی ہونے سے متعلق جھوٹا آڈیو پیغام چلانے پر نامعلوم صحافی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) ایکٹ سیکشن 21 کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔

مدعی سب انسپکٹر اشرف نے بتایا کہ وہ اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ چیک کر رہا تھا جب اس نے ایک پیغام دیکھا جو کسی نامعلوم صحافی نے پوسٹ کیا تھا۔

میسج میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فور کے چورنگی پر حالات خراب ہیں، ایس ایچ او سرجانی ہلاک اور 17 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

مدعی کے مطابق یہ پیغام حقائق کے برعکس، جھوٹا اور بے بنیاد تھا، ایسی کوئی صورتحال نہ تھی۔

جھوٹے پیغام کے باعث عوام اور پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

پولیس نے مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 21 کے تحت نامعلوم صحافی کے خلاف درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں