The news is by your side.

Advertisement

بھارتی ایئربیس پٹھان کوٹ پرحملے کا مقدمہ گجرانوالہ میں درج

گجرانوالہ: بھارتی ایئربیس پرپٹھان کوٹ حملے کا مقدمہ وزارتِ داخلہ کی ہدایت پرگجرانوالہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری اعتزازالدین نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گجرانوالہ میں پولیس کے انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈٰی ) تھانے میں یہ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف درج کردہ اس مقدمے میں قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

رواں سال جنوری کے پہلے ہفتے میں پاکستانی سرحد کے نزدیک واقع بھارتی ایئربیس پٹھان کوٹ پرحملہ کیا گیا تھا، بھارتی فوج کے مطابق کل چھ افراد حملہ آورہوئے تھے جنہیں مارگرایا گیا تھا۔

واقعے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کوحملےکی تحقیقات میں مدد کرنے کی پیشکش کی تھی۔

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات بھی پھٹان کوٹ حملے کے بعد ملتوی ہوئے تھے اورتاحال تعطل کا شکارہیں۔

ایف آئی آر کی نقل
Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں