جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

کراچی : ڈاکٹر سارنگ کے قتل کا مقدمہ درج، تحقیقات کا دائرہ وسیع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈاکٹر سارنگ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول کی میت بھائی کے حوالے کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہِ فیصل کے قریب فائرنگ سے ڈاکٹر سارنگ کے قتل کا مقدمہ تھانہ آرٹلری میدان میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

جس کے بعد پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی، مقتول کے بھائی نے بیان دیا کہ ڈاکٹر سارنگ اپنی اہلیہ کے ساتھ سسرال سے گھر جا رہے تھے کہ ہوٹل کے قریب گاڑی سوار نامعلوم مسلح ملزم نے ان کا رکشہ روکا، ملزم نے ڈاکٹر سارنگ کو رکشے سے نیچے اترنے کا حکم دیا اور ان پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا، جبکہ ڈاکٹر سارنگ کی اہلیہ زخمی شوہر کو رکشے میں ہی اسپتال لے کر پہنچیں اور اپنے بھائی کو واقعے کی اطلاع دی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کو سینے اور ٹانگوں پر 4 گولیاں ماری گئی، ڈاکٹروں کے مطابق سینے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی اور وہ اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

ڈاکٹر سارنگ گلشنِ اقبال کے ایک نجی اسپتال میں فرائض سرانجام دے رہے تھے اور ان کا آبائی تعلق بدین سے ہے۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقتول کی میت بھائی کے حوالے کر دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور جلد ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں