The news is by your side.

Advertisement

پشاور، چھٹی جماعت کے طالب علم سے زیادتی، واقعہ کا مقدمہ ٹیوشن ٹیچر کے خلاف درج

پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں چھٹی جماعت کے طالب علم سے زیادتی کرنے والے ٹیوشن ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے پشتہ خرہ میں چھٹی جماعت کے طالب علموں کو ٹیوشن ٹیچر سے زیادتی کا نشانہ بنایا گھناؤنے عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے ایس پی حیات آباد کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹیچر جمال کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم زرعی یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور بچوں کو ٹیوشن پڑھاتا ہے، اُس نے متاثرہ بچے کو ٹیوشن سینٹر میں ہی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

اے ایس پی کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا جلد ہی ٹیچر کو حراست میں لے لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل پنجاب پولیس نے فیصل آباد کے علاقے سے بچوں کو زیادتی کرنے والے آصف نامی ملزم کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو چک جھمرا کے مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اُسے پولیس کے حوالے کیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں