site
stats
پاکستان

خواجہ آصف کلرک تھے اربوں کے مالک کیسے بنے، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ: تحریک انصاف کی رہنماء فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف معمولی کلرک تھے اچانک اربوں روپے کے مالک کیسے بن گئے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنماء نے کہا کہ  شریف فیملی کی کرپشن منظر عام پر لانے والے جج صاحبان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے شریف خاندان کے چہرے سے کرپشن کا نقاب ہٹایا جس کے بعد اُن کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آگیا، عدالت نے شریف فیملی کو منی ٹریل پیش کرنے کے لیے موقع دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شریف خاندان نے عدالت میں منی ٹریل پیش کرنے کے بجائے قطری خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی، عوام نوازشریف کو نااہل اور اڈیالہ جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

پڑھیں: جس دن شریف خاندان کواڈیالہ جیل میں ڈالا گیا اُس دن نئے پاکستان کا آغاز ہوگا، عمران خان

یاد رہے پانامالیکس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سرپم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نوازشریف کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ عزت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفیٰ ہوجائیں جبکہ نوازشریف نے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top