بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

دو دو ٹکے کے لوگ ٹی وی پر کر کہتے ہیں کہ حکومت فیل ہوگئی، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ : مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دو دو ٹکے کے لوگ ٹی وی ٹاک شو میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ حکومت فیل ہوگئی، عمران خان کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے امریکا گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جن کو ان کے اپنے گھر والے نہیں پوچھتے وہ کہہ رہے ہیں کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارخانے داروں کو آسان قرضے دینے کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا، ایک سال میں6 لاکھ افراد ٹیکس ڈاکو منٹس کاحصہ بن گئے ہیں جبکہ پچھلے دس سال کے دوران پنجاب حکومت صوبے پرعذاب بن کر نازل ہوتی رہی، ماضی کی پنجاب حکومت نے دس سال تک سیالکوٹ میں ایک بھی صنعت نہیں لگنے دی۔

انہوں نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ چندہ لے کر مارچ کی تیاری کررہا ہے، خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہنے والے خورشید شاہ آج کل نیب کے شکنجے میں ہیں، نسل در نسل سیاست کرنے والے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔

ایک طرف وزیر اعظم ملک کی آزادی کیلئے بے چین ہیں تو دوسری طرف مولانا فضل الرحمان 22نمبر بنگلے کیلئبے چین ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے امریکا گئے ہیں، وہ فرسودہ نظام سے ملک کو نجات دلائیں گے، وزیراعظم نے ملک کی تقدیر بدلنے کاوعدہ کیا ہے، ہمیں سب سے پہلے اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا، پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں