تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خواجہ آصف کی غیرملکی فرم میں نوکری کی تحقیقات ہوں گی: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کو کام سے روک دیا گیا ہے، مگر آہ و بکا اور چیخ وپکار ابھی جاری ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں‌ خطاب کرتے ہوئے کیا.فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ورکرزکنونشن میں آستیں چڑھا کرچیخ وپکارکی جارہی ہے، مگر جہاں ان کو جواب دینا ہے کہ وہاں لیت ولعل سے کام لیتے ہیں.

انھوں نے کہا کہ آج دوڑ جاری ہے کہ جاتی امرا کا بڑا چاکر اعظم کون ہے، شاہد خاقان معیشت کو ٹیکے لگا کر گئے، ایک سال میں 9 دورے کیے، 109 دن ملک سے باہر رہے، 124 افراد ساتھ رکھے، دوروں پرکروڑوں روپےخرچ کیے، ذاتی خواہشات کی تکمیل کے لئے شاہد خاقان نے معیشت کو ٹیکے لگائے، ترکی اورسعودی عرب کے3،3اورافغانستان کے 2 دورے کیے، شاہد خاقان قوم کو یہ بھی بتادیں ان دوروں سےکیافائدہ ہوا.

انھوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سکھرکےعوام سےایک صاحب انگریزی میں مخاطب تھے، وہ صاحب دراصل بیرونی طاقت کو بتا رہے تھے کہ گھوٹکی میں دھاندلی ہورہی ہے، گھوٹکی میں پیپلزپارٹی کا امیدوار سندھ حکومت کی مشینری استعمال کررہا ہے، جواب دینےکے بجائے پی پی کہتی ہے کہ ہمارامینڈیٹ چوری ہورہا ہے، اس کامطلب پی پی کویقین ہوگیاگھوٹکی میں پی ٹی آئی جیت رہی ہے.

[bs-quote quote=”جج ارشد ملک کو کام سے روک دیا گیا ہے، مگر آہ و بکا اور چیخ وپکار ابھی جاری ہے” style=”style-14″ align=”left” author_name=”فردوس عاشق اعوان”][/bs-quote]

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ کےعوام پیپلزپارٹی سےچھٹکارا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ گھوٹکی میں شفاف انتخابات ہوں،سندھ حکومت دخل اندازی نہ کرے، خوشی ہوتی، اگر بلاول صاحب سندھ میں دم توڑتے بچوں پرتوجہ دیتے، ورکرز کنونشن میں جوزیادہ چیخ رہا ہوگا، اس کے بارے میں ثابت ہوتاجائے گا کہ سسلین مافیاکالفظ صحیح کہا گیا تھا.

یہ لوگ روزانہ ورکرزکنونشن میں وزیراعظم کی کردارکشی میں مصروف ہیں، سپریم کورٹ کےمعززججزنےانہیں سسلین مافیااورگاڈفادر کہا تھا، عدلیہ پردباؤڈالنےاورضمیرخریدنےکی کوشش کی جاتی رہی.

انھوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کو خواجہ آصف کا کیس ریفرکیا ہے، خواجہ آصف وزیر خارجہ ہونے کے باوجود غیر ملکی کمپنی میں نوکری کرتے رہے، یہ کیسےممکن ہوسکتاہے ، پاکستان کاوزیر خارجہ کسی اورملک کے لئے نوکری کر رہا ہو، خواجہ آصف کی غیرملکی فرم میں نوکری کی تحقیقات ہوں گی.

انھوں نے کہا کہ ٹیکس ریفارمزملک کی ضرورت ہے، اسٹیٹس کوکے بینفشری رکاوٹ ڈالیں گے، ملکی معیشت کو آگے بڑھانے کیےلئے بیٹھ کربات چیت کرنے میں مشکل نہیں، سیاسی ایجنڈےاورافراتفری پھیلا کر معیشت کو درست نہیں کیا جا سکتا.

مزید پڑھیں: بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند کریں ، فردوس عاشق اعوان

انھوں نے کہا کہ جو تاجر بلیک میلنگ سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں،ان کے لئے ہماری ترجیحات الگ ہوں گی، روڑے اٹکانے کے بجائے پاکستان کی معیشت کو آگے چلنے دیں قانون کی عمل داری اوربلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے. ٹیکس ریفارمز ناگزیر ہے،ہمیں مسائل حل کرنےہیں، لاہورکی انارکلی مارکیٹ میں 20 ہزار دکانیں ہیں اور صرف 600 فائلرز ہیں.

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیلنج کرتی ہوں. صحافی جو چاہتا ہے، وہ لکھ رہا ہے، اینکر جو چاہتا ہے، بول رہا ہے، ہماری طرف سے کوئی چینل بندیا صحافی کونہیں روکا گیا، اظہاررائے کے بنیادی حق کی حمایت کرتی ہوں،

صحافت کو ایڈونچرزم بناکرقومی سلامتی سےکھیلنےکی اجازت نہیں، جو پاکستان کے مفاد کے لئے کھڑا ہے ان کے ساتھ ہوں، چیلنج کرتی ہوں میری وزارت کی طرف سے کسی پر کوئی پابندی نہیں لگی.

Comments

- Advertisement -