وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھڑکیں مارنے والی جعلی راجکماری خواب میں بھی عمران خان کے نام سے ہڑ بڑانے لگتی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے مسترد کردہ کرپٹ سیاسی عناصر انفرادی طور پر بھی ناکام تھے اب نام نہاد PDM میں اجتماعی طور پر بھی ناکام ہی رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ آرڈیننس سینیٹ الیکشن میں PDM کے ذاتی مفاد کے ایجنڈے کو مزید ایکسپوز کرے گا، ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
عوام کے مسترد کردہ کرپٹ سیاسی عناصر انفرادی طور پر بھی ناکام تھے اب نام نہاد PDM میں اجتماعی طور پر بھی ناکام ہی رہینگے۔ اوپن بیلٹ آرڈیننس سینیٹ الیکشن میں PDM کے ذاتی مفاد کے ایجنڈے کو مزید ایکسپوز کرے گا۔ ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 7, 2021
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو جنوری میں گھر بھیجنے کی بھڑکیں مارنے والی جعلی راجکماری خواب میں بھی عمران خان کے نام سے ہڑ بڑانے لگتی ہے۔
فردوس عاشق اعواننے کہا کہ عمران خان ناصرف حکومتی آئینی مدت پوری کریں گے بلکہ عوامی اعتماد کےساتھ 2023 میں بھی وزیراعظم منتخب ہوکر مفاد پرستی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کریں گے۔