اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

مولانا آپ اور آپ کے ہم نوا جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا کی پریشانی ہے کہ وزیراعظم عمران خان معیشت درست سمت لے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مولانا آپ اور آپ کے ہم نوا جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں، جمہوری رویہ اپنائیں، آپ کو رنج ہے پہلی بار حقیقی عوامی راج کیوں قائم ہوا؟

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا کی پریشانی ہےعمران خان معیشت درست سمت لے جا رہے ہیں، عمران خان عوام کا روزگار چلانا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مولانا کارکنوں کو اپنی پارلیمان جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں، کارکنوں کو بےموسم کے حوالے کرنے کی بجائے گھر واپسی کی "آزادی” دیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ غریبوں کےبچوں، بزرگوں کی صحت اور سلامتی خطرے میں نہ ڈالیں، آئین اور جمہوریت کے منافی مطالبے کر کے نظام کو نقصان نہ پہنچائیں۔

اس سے قبل فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا 10 ہزار لوگوں کے ساتھ عمران خان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، کوئی مولانا کو بتائے کہ کشمیرمیں کرفیو کو آج 100 دن ہوگئے، مولانا تنقید کے کچھ نشتر بھارت کی طرف بھی چلا دیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہے، مولانا کے پاس موقع ہے کہ وہ بھی ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں