منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے ، وزیراعظم کی قیادت میں روشن مستقبل کے جدوجہد رنگ لائے گی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے، حکومت ملک وقوم کے مفاد میں ہر قدم اٹھائے گی، اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا عوام کی حکومت عوام کےروشن مستقبل کےلیےجراتمند فیصلے کررہی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں روشن مستقبل کے جدوجہد رنگ لائے گی۔

- Advertisement -

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا بجٹ خوشحال، خودانحصار اورترقی یافتہ پاکستان کی منزل کی طرف قدم ہے، آنے والے ماہ وسال قوم اور ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کریں، عوام کی خوشحالی کا نصب العین حاصل کرکے رہیں گے۔

گذشتہ روز معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا قومی سلامتی اوردفاع کےساتھ جڑےبجٹ کی منظوری خوش آئندہے، اپوزیشن کی گیڈربھبکیوں کےباوجودوفاقی بجٹ خوش اسلوبی سےمنظورہوا، اتحادیوں کیساتھ ملکر بھرپور اکثریت سےبجٹ منظور کرایاگیا۔

انھوں نے کہا کہ بجٹ منظوری میں تعاون پراتحادی جماعتوں کےمشکورہیں، 70 گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والا پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین بجٹ اجلاس تھا، اپوزیشن نےبجٹ کی منظوری میں رکاوٹ بننےکیلئےتمام حربےآزمائے اور وزیراعظم کےایوان میں موجود کھلاڑیوں نےاپوزیشن کی ہرچال ناکام بنائی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا بجٹ منظوری کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ، بجٹ منظوری عوامی نمائندوں کا عمران خان کے وژن پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے ، عوامی ، معاشی مسائل کے حل کیلئے اپوزیشن حکومت کیساتھ تعاون کرے، عوام کی امیدوں کے مطابق پارلیمان کو مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں