اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کی چیخوں کو چورکی داڑھی میں تنکے کے مصداق قرار دیتے ہوئے کہا ماضی گواہ ہے نوازشریف کا پارلیمنٹ میں بولاگیا، جھوٹ عدالت میں پکڑاگیا، ان کاعمران خان پرانگلی اٹھانا بے معنی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کابیان جعلی اکاؤنٹس، ٹیکس چوروں اور بے نامی داروں کےنام تھا تیس جون سے پہلے ہی اپوزیشن کی چیخوں کی آوازآنا شروع ہوگئی جو چور کی داڑھی میں تنکے کے مصداق ہے، اپوزیشن کی چیخوں سےظاہرہےوزیراعظم کامؤقف درست ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ابھی تو 30 جون نہیں آیااپوزیشن کی چیخوں کی آواز آنا شروع ہو گئی ، نواز شریف اورزرداری نےبیرون ملک جائیداد بنانےکیلئےجب کہ عمران خان قرضوں کی ادائیگی کیلئے قرض لے رہےہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا اپوزیشن سےکرپشن کی بات کریں تو وہ وزیراعظم کی ذات پر حملہ کر دیتے ہیں، اپوزیشن قائدین اور ترجمان کرپشن کنگز کی قصیدہ گوئی کرنے کے بجائے عوام کی چوکیداری کریں۔
ان کا کہنا تھا حزب اختلاف کے قائدین جیل کے ڈر سے اجتماعی بیماری اور وزیراعظم پر عوام کے اعتماد کی وجہ سے حسد کا شکار ہیں، انہیں معلوم ہے کہ معیشت ٹھیک ہو گئی تو ان کا سیاسی پتہ کٹ جائے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا اپوزیشن قائدین اپنے مفرور اور بیرون ملک چھپے ہوئے رہنماؤں، دامادوں اور بچوں کو پاکستان واپس لائیں اور عدالتوں میں پیش کریں، ماضی گواہ ہے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولنا شریف برادران کا شیوا ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا نواز شریف کاپارلیمنٹ میں بولاگیاچھوٹ عدالت نے پکڑا لیا ،، جن کو بڑی عدالت نےجھوٹا قرار دیا ان کاعمران خان پرانگلی اٹھانا بے معنی ہے۔
انہوں نے عوام صنعت کاروں اور تاجروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کے پیغام کا جواب اثاثے ظاہر کر کے دیں اور ٹیکس ریفارمز ایجنڈے کا حصہ بنیں۔