تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

کارکنان اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمران خان کے استقبال کیلئے پہنچیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کارکنان اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمران خان کے والہانہ استقبال کیلئے پہنچیں، نئے پاکستان کیلئے ملک کی خواتین بھی عمران خان کے ہمراہ کھڑی ہونگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خواتین کو بااختیار اور وراثت میں حق دینے کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان بنانے میں فاطمہ جناح قائداعظم کے شانہ بشانہ کھڑی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کیلئے ملک کی خواتین بھی عمران خان کے ہمراہ کھڑی ہونگی، کارکنان اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمران خان کے والہانہ استقبال کیلئے پہنچیں۔

دنیا کو پیغام جاناچاہیے جو قوم کی جنگ لڑتا ہے قوم بھی اس کے ساتھ ہوتی ہے، انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے احتجاجی تحریک پر کہا کہ یہ یوم احتجاج منائیں یا یوم سوگ، عوام یوم احتساب منائے گی۔

عوام نے الیکشن میں ان کو مسترد کرکے ان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا، پاکستان کو کرپشن کے وائرس سے پاک کرنے کیلئے عوام قیادت کے ساتھ کھڑی ہوگی، عوام ان کی چیخ و پکار کو پس پشت رکھ کر حکومت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ایک بھٹو ہے اور ایک بلاوجہ بھٹو ہے، بلاوجہ بھٹو کی کسی بھی بات پر عوام کان دھرنے کو تیار نہیں، یہ عوام کا درد نہیں بلکہ یہ ذاتی مفاد اور اقتدار کا درد ہے۔

ذاتی مفاد اور اقتدار کا درد عوام بےدردی سے مسترد کرچکی ہے، بلاوجہ بھٹو کو چاہیے اپنی توجہ سندھ پر مرکوز کرے، بلاوجہ بھٹو لاڑکانہ میں ایڈز کے خاتمے اور تھر کے بچوں کی مدد کریں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انڈر ٹرائل ملزم نیب کی کسٹڈی میں ہوتا ہے تو وہ انڈر انویسٹی گیشن ہوتا ہے، انڈرٹرائل ملزم کا ٹرائل مکمل ہونے تک فتح یاب کا نعرہ لگاتے نہیں دکھا سکتے۔

قوم کا وقت مسائل کے حل کیلئے ہونا چاہیے ذاتیات پر بات کیلئے نہیں، ایک چینل کسی کی نجی زندگی پر غیرذمہ دارانہ رویہ اپنائے گا تو قوانین لاگو ہوں گے، پی بی اے میڈیا مالکان کو درپیش چیلنجز کا تدارک کرے۔

Comments