اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاش اعوان نے کہا کہ امن کے لیے قوم نے بہت بھاری قیمت دی ہے، فضل الرحمان امن کے چراغ کیوں بجھانا چاہتے ہیں؟۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ امن کے لیے قوم نے بہت بھاری قیمت دی ہے، ہزاروں جانوں کی قربانی سے ملک میں امن کے دیے روشن ہوئے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ فضل الرحمان امن کے چراغ کیوں بجھانا چاہتے ہیں؟۔
امن کے لئے قوم نے بہت بھاری قیمت دی ہے۔ہزاروں جانوں کی قربانی سے ملک میں امن کے دیے روشن ہوئے۔فضل الرحمان امن کے چراغ کیوں بجھانا چاہتے ہیں؟ جمہوریت میں مذاکرات ہی غلط فہمیوں کے خاتمے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا واحد راستہ ہے۔بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 26, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جمہوریت میں مذاکرات ہی غلط فہمیوں کے خاتمے کا راستہ ہیں، مذاکرات اتفاق رائے پیدا کرنے کا واحد راستہ ہیں، بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اپنی انا، ضد اور ذات کے خول سے باہرنکلیں، ملک کو درپیش چیلنجزکے تناظرمیں اتحاد ویکجہتی وقت کی ضرورت ہے، قومی ترقی کے حصول، پاکستان کوعظیم تر بنانے کے لیے مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی۔
فضل الرحمان اپنی انا، ضد اور ذات کے خول سے باہر نکلیں۔ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔قومی ترقی کے حصول اور پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے سب کو مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 26, 2019
مولانا فضل الرحمان ذاتی مفادات کے لیے احتجاج کررہے ہیں، فیصل واوڈا
اس سے قبل وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ذاتی مفادات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، آنے والے وقت میں بتاؤں گا کہ احتجاج اوراس کے پیچھے اصل مقاصد کیا ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج سب کاحق ہے لیکن اس احتجاج کا مقصد کیا ہے وہ تو بتائیں، ریاست کے اندر ریاست نہیں بننے دیں گے، ڈنڈا بردار فورس کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


