تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

حکومت مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرے گی، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرے گی، کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی، قوم کالوٹا ہواپیسہ واپس کردیں ہماری کسی سے دشمنی نہیں۔

یہ بات انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت مریم نواز سے متعلق کا فیصلہ چیلنج کرے گی، فیصلے میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ مریم نواز سزا یافتہ مجرم ہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کئی عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مریم نواز صدر یا سیکریٹری جنرل کے عہدے کی اہل نہیں ہیں وہ کسی جلسے جلوس یا ریلی میں بھی حصہ نہیں لے سکتیں۔

ایک سوال کے جواب میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ کسی سے بھی کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے، قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کردیں ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، کسی کوجیل مینول سے ہٹ کر ریلیف نہیں دیا۔

مولانافضل الرحمان22نمبر بنگلے کیلئے بےچین ہیں، ٹی ٹی شریف اور منی لانڈرنگ میں بند، جیل والوں کیلئے اے پی سی بلارہے ہیں،10سال مولانا صاحب پرقرض ہے وقت آگیا کہ ان کاقرضہ واپس کردیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کشمیر کے سفیر بن کر امریکہ جارہے ہیں اور وہ امریکہ جاکر مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان سے پہلے مودی خطاب کریگا۔

وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے، وہ کشمیر کیلئے بے چین ہیں، کشمیریوں کے مختلف فورم پرقراردادیں پاس ہوئی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میڈیاکی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، ذمہ دار میڈیا کا کردار ریاست کیلئے لازم وملزوم ہے۔میڈیا کے احتسابی عمل کا آغاز کیا جارہاہے، کابینہ نے فیصلہ کیاہے کہ خصوصی میڈیا ٹربیونل قائم کئے جائیں گے۔

میڈیا ٹربیونل میں جو بھی جائے گا ، اس کا فیصلہ 90دن میں کیاجائے گا، خصوصی میڈیا ٹربیونل کی سرپرستی اعلیٰ عدلیہ کرے گی ۔ انہوں نے کا کہ میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون مان لیاگیاہے اور میڈیا ٹربیونلز کا مقصد میڈیا سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -